Kachnar key tibbi fawaid/kachnar qeemah recipe
کچنار کے طبّی فوائد :-
کچنار کے درخت کی کلیوں کے بےشمار طبّی فوائد ہیں -ایشیا میں عام طور پر اس کی پھلیوں کا اچار ڈالا جاتا
گوشت کے بغیر کچنار کی کلیوں کا سالن آنتوں میں زخم ،خراش خون کی تیزابیت اور پیٹ کے کیڑے دور کرنے
بد ہضمی،خونی بواسیر ،خواتین میں ایام کی کثرت اور پوشیدہ امراض ،بلڈ پریشر ، بچوں میں کانچ نکلنے
کی تکلیف ،اندررونی زخموں کو بھرنے، معدہ ،آنتوں کی طاقت اور اسہال بند کرنے کے لیے بہت مفید ہے -
کچنار کو بطور سالن گوشت یا قیمہ میں جب بھی پکایا جاتے تو پکاتے وقت ادرک ، دہی اور گرم مصالحے کا
استعمال ضرورکریں تا کہ یہ جلد ہضم ہو جاتے - آدھا کلو قیمہ میں ایک پاؤ کچنار کی کلیاں ڈالیں تو سالن اچھا بنےگا -
کچنار مختلف بیماریوں سے بچاتی ہے اس لیے یہاں پر کچنار کے چند طبّی فوائد بیان کیے جا رہے ہیں -تا کہ
آپ اس سے مستفید ہو سکیں -کچنار کا استعمال بواسیر کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے - بواسیر سے
نجات کے لیے اس کے استعمال کا طریقہ یہ کہ کچنارکی خشک کلیوں کو پیس کر سفوف بنا لیں اور اس میں ہم
وزن مصری ملا کر روزانہ ایک ماشہ مکھن کے ساتھ چاٹنے سےبواسیر کا مرض ختم ہو جاتا ہے -خونی بواسیر
سے نجات کے لیے اس نسخے کو روزانہ بلا ناغہ ایک ہفتہ تک استعمال کریں -
کچنار معدہ کو طاقت پہنچاتی ہے -
خون کو صاف کرتی ہے -
کچنار کی چھال کو پانی جوش میں دے کرچھان لیں اور اسے نیم گرم پانی میں شہد ملا کر اسے نیم گرم پانی میں
شہد ملا پینےخون سے صاف ہو جاتا ہے -
چہرے پر داغ دھبے ،پھوڑے پھنسیاں اوردانے ختم ہو جاتے ہیں -
معدے اور پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں -
کچنار بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیےبہترین سبزی ہے -اس کے سفوف کا پانی کے ساتھ استعمال بلڈ پریشر
کنٹرول رکھنےمیں مدد فراہم کرتا ہے -بلڈ پریشر کے مریضوں کو کچنار کا استعمال بہت فائدہ پہنچاتا ہے -
جگر کے امراض سے نجات کےلیے کچنار کی جڑ کی چھال کا جوشاندہ پینے سے جگر کی گرمی ختم ہو
جاتی ہے -
پیشاب کے امراض سے نجات ملتی ہے -
کچنار کا استعمال انفیکشن ، قوت مدافعت کی کمی ،جگر ، ذیابیطس ، السر اور معدے کے مسائل سے بچنے کے
لیے کار آمد ہوتا ہے -
============================
کچنار قیمہ
اجزاء :-
کچنار ایک پاؤ
قیمہ آدھا کلو
پیاز بڑے سائز کا ایک عدد
ادرک ،لہسن پیسٹ ایک چمچ
ٹماٹر ایک عدد
الائچی کٹی ہوئی 2 سے 3عدد
دارچینی 3 سے 4 چھوٹے ٹکڑے
لونگ 4 سے 5 دانے
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
ہلدی 1/4 کھانے کا چمچ
آ ئل حسب ضرورت
کالی مرچ 1/4 کھانے کا چمچ
دہی آدھی پیالی
لیموں ایک عدد
ہری مرچیں 4 سے5عدد
ترکیب :-
کچنار کی کلیاں دھو کر رکھ لیں -
قیمے میں پیاز ،ادرک ،لہسن کا پیسٹ ،ٹماٹر (آدھا ) بڑی الائچی ،دار چینی ،لونگ .لال مرچ ،نمک ،ہلدی اور
پانی( اتنا ڈالیں کہ جس میں قیمہ اچھے سے بھیگ جاتے ) ڈال کر 8 سے 10 منٹ کے لیے پریشر ککر میں سٹیم
پررکھ دیں -اس کے بعد قیمہ نکال کر کڑاہی میں پکالیں - پہلے قیمے کا پانی خشک کر لیں ،پھر آ ئل ڈالیں-پھر
کالی مرچ(پسی ہوئی ) اور ہری مرچ(ثابت ) ڈال کر بھونیں -اس کے بعد کچنارڈال کر پکالیں -اس کے بعد دہی
ڈال کردہی کا پانی خشک ہونے تک پکائیں ، پھر باقی بچا ٹماٹر( کٹاہوا ) ڈال کر دم پر رکھ دیں -تھوڑی دیر بعد
ڈھکن ہٹا کر بھون لیں پھر آدھے لیموں کا رس نچوڑ دیں اور اچھی طرح مکس کر کے پلیٹ میں نکال لیں -
Comments
Post a Comment