Mah e Ramzan key fazail o barkat/Ramzan ul mubarak oor us ke adaab!
رمضان المبارک اوراُس کے آداب یہ جھوٹ،غیبت،گالم گلوچ جیسی تمام بُری باتوں کیخلاف ڈھال ہے، روزہ میرے لئے ہے اور اس کا اجر بھی میں خود ہی دیتا ہوں:ارشاد ربانی اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ ''اے ایمان والو! روزے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تم پر بھی فرض کر دیئے گئے ہیں تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔'' رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن مجید نازل کیا گیا،جو لوگوں کے لئے سرا سر ہدایت ہے اور اس میں لوگوں کی صحیح رہنمائی کی باتیں ہیں اور غلط اور صحیح کو الگ الگ کر دینے والی صاف اور واضح باتیں موجود ہیں سو تم میں سے جو کوئی اس مہینے میں موجود ہو وہ اس پورے مہینے کے روزے ضرور ر