Gharelo totkey


                                                                            گھریلو ٹوٹکے

                                                                               

                     گھریلو ٹوٹکے !  


انڈے سے چیزیں تلنے کے لئے 


انڈے کو جب بھی پھینٹیں اس میں ایک چاۓ کا چمچ دودھ اور 1/4 چاۓ

کا چمچ بیسن شامل کریں -اس انڈے میں لپیٹ کر تلنے والی چیزیں بیک کی ہوئی محسوس ہوتی ہیں -


کھانسی اور گلے کے درد کے لئے 


اگر کسی کو شدید کھانسی ہو اور گلے میں بھی درد ہو تو ایک چمچ شہد اور ایک چمچ ادرک کا رس مکس کر کے


 رات کو
سوتے وقت پی لیں -

پینے کے بعد کلی نہ کریں ویسے ہی سو جائیں ،تین راتیں مسلسل یہ عمل کریں -ان شاء الله کھانسی اور گلے کی

 خرابی دور ہوجاۓ گی -

وہ  لوگ جن کو گلے میں خراش رہتی ہو ،ہر وقت کھانستے رہتے ہوں وہ صبح نہار منہ انڈا ابال کر کھائیں -3 دن

 مسلسل اس ٹوٹکے کو کریں -

پرانی کھانسی کے مریض 15 دن اس ٹوٹکے کو کریں ،ان شاء الله افاقہ ہوگا -

دماغی تھکن کی صورت میں ایک گلاس تازہ پانی (موسم سرما میں گرم پانی )میں ایک بڑا چمچ شہد ملا کر پی

 لیں ،تھکن دورہو جاۓ گی ،یہی عمل نیند نہ انے کی صورت میں بھی مفید ہے -

(کسی بھی موسم میں) گرم پانی میں شہد  ملا کر پینے سے لو بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے جبکہ ٹھنڈے پانی میں

 شہد ملا کر پینے سے بلڈ پریشر لو ہو جاتا ہے - تجربہ شدہ )


دماغی اور جسمانی طاقت کے لیے 


  ایک کپ بادام ،ایک خشک ناریل ،آدھا کپ تربوز کے بیج اور آدھا کپ خشخاش تھوڑا سا روسٹ گراینڈ کر لیں -

  اس پاؤڈر کا ایک چمچ روزانہ دودھ میں ڈال کر پئیں - یہ کیلشیم اوروٹامن بی سے بھرپور ہے - جسم کو طاقت

  دیتا ہے - تھکن تیزی سے دور کرتا ہے - بچوں کے دماغ اور قد کی گروتھ کے لیے زبردست ہے - ڈیڈ سکن

  ٹھیک کرنے کے لیے بھی مؤثر ہے -


قبض کے لیے 


1-  ہریڑ سیاہ چھوٹی ،بادام کی گری 25گرام دونوں کو اچھی طرح پیس کر 50 گرام شہد میں ملا کر صبح و شام

    ایک چوتھائی چمچ کھائیں - 

     ان شاء الله  بواسیر اور دائیمی قبض کے لیے بے حد مفید ہے -


   2- سونف 50 گرام 

        گلقند 200 گرام 

     سونف کو باریک پیس کر گلقند میں ملا دیں -5 گرام رات کے وقت دودھ سے دیا کریں - اعلیٰ درجہ کی قبض

    کشا ہے ، نہ صرف یہ کہ عارضی طور پر قبض کشا ہے ، بلکہ اس سے دائمی اور پرانی سے پرانی قبض بھی

    دور ہو جاتی ہے -


دماغی کمزوری کے لیے 


کھانا کھانے سے دس منٹ پہلےاعلیٰ درجہ کا سیب چھیلے بغیر کھا لیں تو چند روز میں دماغ کی کمزوری کی

 شکایت دور ہوجاۓ گی -


کمر درد کے لیے
 

کمر درد سے نجات کے لیے ماش کی بغیرچھلکے والی دال  کو گرم پانی سے دھو کر دوھوپ میں خشک کر لیں -

 پھر اس میں برابر مقدار میں سونف مکس کر کے پیس لیں - الگ الگ پیس کر بعد میں بھی مکس کر سکتے ہیں -

 ایک چمچ صبح نہار منہ کھائیں - چند دنوں میں ہی یہ ٹوٹکہ اپنا اثر دکھاۓ گا - بے شمار لوگوں کا آزمودہ ہے -


کمر درد کا آسان اور قدرتی علاج 


ایک کپ پانی میں آٹھ سے دس تلسی کے پتّے شامل کر کے اتنی دیر تک ابالیں کہ پانی آدھا کپ رہ جاۓ -اس پانی

 کو ٹھنڈا ہونےکے لیے رکھ دیں جب پانی ٹھنڈا ہو جاۓ تو اس میں ایک چٹکی نمک شامل کر دیں - ا گر کمر کا

 درد ہلکا ہے تو دن میں ایک بار اگر درد زیادہ ہے تو دن میں دو بار استعمال کریں -






Comments

Popular posts from this blog

Exploring the Therapeutic Potential of Jellyfish for Arthritis Relief

Did you know ? Different uses of tomatoes and How to grow tomatoes?

Health Benefits Of Turmeric