Foodies/Recipes in Urdu/Chatpati hari mirchain/Crispy chicken/Chicken rice/Chicken sajji
(1)
چٹپٹی ہری مرچیں
اجزاء :
ہری مرچیں 200گرام
تیل 1/2 کپ
بھنا اور کٹا سفید زیرہ 1 کھانے کا چمچ
نمک 1/2 چاۓ کا چمچ
کٹی لال مرچ 1 چاۓ کا چمچ
آمچور پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ 1 کھانے کا چمچ
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
ترکیب :
تمام خشک اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں -اب تیل گرم کر کے ہری مرچ کو ٥ منٹ فرائی کر کے گولڈن کر لیں -
پھر باؤل میں نکال کرتیار خشک مصالحہ مرچوں پر اچھی طرح لگا دیں -جب مرچیں اچھی طرح کوٹ ہو جائیں تو
دال اور کری کے ساتھ سرو کریں -
-----------------------------------------------
(2)
کرسپی چکن
کرسپی چکن
اجزاء :
چکن 1/2 کلو
کارن فلور 1/2 کپ
بریڈ کرمبز 1/2 کپ
اوریگا نو 1/2 چاۓ کا چمچ
بھنا ھوا زیرہ 2 چاۓ کے چمچے
نمک 1/2 چاۓ کا چمچ
پیپریکا 2 چاۓ کے چمچے
کالی مرچ 1/2 چاۓ کا چمچ
لہسن کا پیسٹ 1 چاۓ کا چمچ
انڈا 1 عدد
ترکیب :
چکن پر اوریگانو ،زیرہ ،نمک ،پیپریکا ،کالی مرچ اور لہسن کا پیسٹ لگا کر رکھ دیں-
اب اس پر کارن فلور چھڑک کر انڈا اور بریڈ کرمبز کی کوٹنگ کریں - پھرگرم تیل میں فرائی کر لیں -
کرسپی چکن تیار ہے -
-----------------------------------
(3)
چکن رائس
چکن رائس
اجزاء :
چاول 1/2 کلو
چکن کا قیمہ 1/2 کلو
بند گوبھی 1 کپ
شملہ مرچ 1 کپ
ہری پیاز 1 کپ
ادرک ،لہسن (پیسٹ ) 2 چاۓ کے چمچے
ہری مرچ کا پیسٹ 2چاۓ کے چمچے
گاجر (کٹی ہوئی ) 2 عدد
سویا ساس 4 کھانے کے چمچے
کالی مرچ 1 چاۓ کا چمچ
نمک ١1چاۓ کا چمچ
تیل 3 کھانے کے چمچے
ترکیب :
پہلےچاول ابال لیں- پھرتیل گرم کر کے اس میں ادرک ،لہسن پیسٹ ڈال دیں -جب خوشبو آنے لگے تو چکن کا قیمہ
شامل کریں -اب اس میں بند گوبھی ،شملہ مرچ ،ہری مرچ کا پیسٹ ،کٹی گاجر ،کالی مرچ اور نمک ڈال کر مکس کریں اور 2
منٹ فرائی کر لیں-
پھراس میں ابلے چاول ،سویا ساس اور ہری پیاز ڈال کر مکس کریں اور چولہا بند کر دیں -
چکن رائس تیار ہیں -
--------------------------------------
( 4)
چکن سجی
چکن سجی
مرغی کے سینے چار عدد
دہی 1/4 کپ
لہسن پیسا ھوا دو جوۓ
لال مرچ پاؤڈر آدھا چاۓ کا چمچ
ہلدی آدھا چاۓ کا چمچ
سفید زیرہ آدھا چاۓ کا چمچ
سیاہ مرچ ،نمک حسب ذائقہ
آئل آدھی پیالی
(سجاوٹ کے لیے )
تل کا تیل دو کھانے کے چمچے
چلی گارلک ساس حسب پسند
ترکیب :
(1) مرغی کے سینے پلاسٹک شیٹ میں لپیٹ کر لکڑی کی ہتھوڑی سے اس طرح کوٹیں کہ گوشت کی موٹائی ١/٤ رہ جاۓ -
تمام مصالحے دہی میں ملا کر گوشت پر لگا دیں اور کم از کم دو گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں -
(2) گرل کو چکنائی لگا کر چکن کے ٹکڑے اس پر رکھ کر کوئلوں پر رکھ دیں -
( 3) دونوں جانب سے براؤن ہونے تک پکائیں ساتھ ساتھ آئل لگاتے جائیں -
ڈش میں نکال کر تیل کا تیل ڈال کر نان کے ساتھ پیش کریں -بہت منفرد ذائقہ محسوس ہوگا -
Comments
Post a Comment