Stir fried sausage chicken ( recipe in Urdu)
اسٹر فرائیڈ سوسی چکن
اجزاء :-
چکن 1 کلو
لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
سویا سوس 3کھانے کے چمچے
ووسٹر سوس 2 کھانے کے چمچے
کیچپ 3 کھانے کے چمچے
چلی گارلک سوس 2 کھانے کے چمچے
اویسٹر سوس 2 کھانے کے چمچے
کٹی کالی مرچ 1 چاۓ کا چمچ
نمک 1 چاۓ کا چمچ
تیل 1/4 کپ
شملہ مرچ (جولین کٹ) 1 عدد
کٹی پیاز 1 عدد
ٹماٹر (جولین کٹ) 1 عدد
ترکیب :-
1 کلو چکن کو ١1کھانے کا چمچہ لہسن پیسٹ ،3 کھانے کے چمچے سویا سوس ،2 کھانے کے چمچے
وویسٹر سوس ،3کھانے کے چمچے کیچپ ،2 کھانے کے چمچے چلی گارلک سوس ،2کھانے کے چمچے
اویسٹرسوس ،1 چاۓ کا چمچ کی کالی مرچ اور 1 چاۓ کا چمچہ نمک ملا کر 30منٹ کے لیے میرینیٹ کرلیں -
اب 1/4 کپ تیل گرم کر کے اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن کو فرائی کریں ،یہاں تک کہ وہ لائٹ گولڈن ہوجاۓ
پھر اس میں 1/2 کپ پانی ڈال کر ڈھکیں اور چکن گلنے تک پکائیں -
آخر میں 1عدد جولین کٹ شملہ مرچ ،1 عدد کٹی پیاز اور1 عدد جولین کٹ ٹماٹر شامل کر کے 2 منٹ اسٹرفرائی
کر لیں اور ڈنر رولز کے ساتھ گرم گرم سرو کریں -
Comments
Post a Comment