Methi key tibbi fawaid ( in Urdu )
میتھی کے طبّی فوائد !
میتھی کا ساگ اور بیج بہت سے سنگین امراض کا شافی علاج ہے - ہڈیوں کی کمزوری
اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے -جوڑوں کا درد ،ذیابیطس اور پیشاب میں شوگر
آنے کو روکتی ہے - اسے لگاتار کھانے سے سردی بخار اور اعصابی تھکاوٹ دور
ہوجاتی ہے - اس کے بیجوں کا سفوف ہاضمہ کے تمام امراض کو ختم کر دیتا ہے -
میتھی کے بیجوں کو چاۓ کی مانند جوش دے کر پینے سے دست بند ہو جاتے ہیں -
اس کے بیجوں کو رگڑ کر ہفتے میں دو تین بار بل دھونے سے بال لمبے ہو جاتے
ہیں -
میتھی کا دانہ چکھنے اور سونگھنے کی حس کو بہتر بناتا ہے -
میتھی کے بیج خشکی اور سکری میں استعمال کئے جاتے ہیں -
میتھی کے پتّے جسم میں نیا خون بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں -
میتھی کے بیجوں سےجسم میں آئرن کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے -
کمر کے درد کو دور کر کے آرام پہںچاتی ہے -
لقوہ اور فالج کے عوارض میں اطمینان بخشتی ہے -
تلی کے ورم کو تحلیل کرنے میں معاونت کرتی ہے -
جگر کے نقائص میں اصلاح پذیری کا کام کرتی ہے -
میتھی بخار کو دور کرنے میں مدگار ثابت ہوتی ہے -
رعشہ ( ہاتھ کپکپانا )کے مرض میں فائدہ پہنچاتی ہے -
میتھی استعمال سے آنکھوں کی پیلاہٹ دور اور منہ کا کڑوا ذائقہ درست ہو جاتا ہے -
اس کے استعمال سے رال بہنے جیسے مستلے سے نجات ملتی ہے -
بد ہضمی اور قبض سے نجات کا بہترین حل ہے -
اس کا استعمال جسم کے دردوں سے آرام پہنچاتا ہے -
جسم سے کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے -
میتھی انسولین پیدا کرتی ہے -
بلغم اور گلے کی خراش میں فائدہ مند ہے -
میتھی کھانے سے حیض اور پیشاب کھل کر اتا ہے - مثانے کو طاقت دیتی ہے -
مثانے کی سردی میں میتھی سب سے کامیاب دوا اور غذا ہے -
حیض بند ہو تو میتھی ابال کر اس کا جوشاندہ پلائیں ،حیض کی ہر رکاوٹ
کو دور کر دے گا -
میتھی میں وٹامن اے ،بی ،سی ،فولاد ،فاسفورس اور کیلشیم پایا جاتا ہے -
میتھی بلغم اور بادی کو دور کرنے کے لیے بےحد مفید غذا ہے -
دمہ کے مریضوں کو میتھی کا جوشاندہ بنا کت پلانا اور اس میں شہد شامل کر لینا بے
حد مفید ہے -
سالن ،اچار وغیرہ میں میتھی دانے کا استعمال نہایت عام ہے -
میتھی دانہ قلب کے بنیادی اسباب LDL اورٹرائی گلرائیڈ کی سطح میں نمایاں کمی
کرنے میں مدد کرتی ہے -
یہ خون میں شکر کی مقدار کم کرتی ہے لہٰذا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین
ہے -
اس کے دانوں میں ہلکی کڑواہٹ ہوتی ہے -اسے تھوڑی مقدار میں استعمال کرنا
چاہیے کیونکہ زیادہ پکانے سے اس میں مزید کڑوا پن آجاتا ہے -اس کے تازہ پتّوں
کو سبزی میں استعمال کیا جاتا ہے -
میتھی دانوں کو رات بھرناریل کے تیل میں بھگو کر صبح اس کا پیسٹ بالوں میں
لگانے سے بال کالے اور چمکدار ہو جاتے ہیں -
رات بھر پانی میں بھگو هوئے میتھی دانے صبح خالی پیٹ چبانے سے سے موٹاپا کم
ہو جاتا ہے -
رعشہ ( ہاتھ کپکپانا )کے مرض میں فائدہ پہنچاتی ہے -
Comments
Post a Comment