Gharelo totkey/Home remedies
گھریلو ٹوٹکے
گلاب کے پھول بڑھانے کا طریقہ
سال میں دو مرتبہ ان کی شاخیں تراشنی چاہییں -
چاۓ کا قہوہ ان کی جڑوں میں ڈالنے سے بھی گلاب کے پھول تیزی سے بڑھیں گے -
چیونگم کے داغ دور کرنا
چھری کو ذرا گرم کر کے چیونگم اتارلیں پھر کپڑے کو اسپرٹ میں بھگو دیں -بعد میں صابن سے دھو نے
سے داغ مٹ جائیں گے -
مچھر کا کاٹنا
مچھر کے کاٹنے پر اگر کافور کا تیل لگا دیا جاتے تو کھجلی اور جلن دور ہو جاتی ہے -
مچھر آپ سے دور
تلسی کے پتوں کے رس کو اپنے جسم پر مل لینے سے مچھر نہیں کاٹیں گے -
خارش کا علاج
چونے کا پانی اور تل کا تیل برابر مقدار میں لے کر پھینٹ لیں اور متاثرہ حصے پر لگائیں کھجلی اور
خارش سے فوری نجات مل جاتے گی -
خارش میں اپنی غذا کو سادہ رکھیں اور مرچ مصالحوں والی اشیاء نہ کھائیں -
چنبل کا علاج
کیکرکے درخت کی چھال اور آم کے درخت کی چھال دونوں دس ،دس تولہ لے کر اڑھائی کلو پانی میں
پکائیں -
یہ آمیزہ ٹھنڈا ہو جاتے تو چنبل والی جگہ پر ملیں -
اس کے بعد مکھن ملیں -انشاء الله چنبل ختم ہو جاتے گی -
خشک جلد کا علاج
انڈے کی سفیدی میں چند قطرے لیموں کا رس اور شہد کا آدھا چمچ ملا کر خوب اچھی طرح پھینٹ کر بیس
منٹ تک چہرے پر لگائیں -اس کے بعد گرم پانی اور روئی کی مدد سے چہرے کو صاف کر لیں -
جلد کی خشکی ختم ہوجاتے گی اور جلد نرم و ملائم ہو جاتے گی -
بلی کاٹے تو .........
خشک پودینے کو تازہ پودینے میں پیس کرلیپ سا بنا کر کاٹی ہوئی جگہ پر مل دیں آرام آ جاتے گا -
گندم کو زیادہ دیر محفوظ رکھنا
گندم کی بوری میں میتھی کے تھوڑے سے خشک پتّے ملا کر رکھنے سے گندم زیادہ عرصہ محفوظ رہتی ہے -
Comments
Post a Comment