Information about Kamela Herb ( in urdu )

 

 


کمیلا کے بارے میں معلومات 

( ماخوذ از  کتاب المفردات-

المعروف بہ خواص الادویہ بطرز جدید ) 

(حکیم مظفر حسین اعوان )


کمیلا 


(عربی )قنبیل -فارسی کنبیلہ -(ہندی )کملا -(سندھی )قنبیرو -(انگریزی )kamala 

درخت کا قد اوسط درجہ کا ہوتا ہے ،سایہ گھنا -فصل ربیع میں سفید پھول نکلتے ہیں ،اس کے بعد سیاہ مرچ کے برابر سبز رنگ کے دانے ظاہر ہوتے ہیں جن پر سرخ رنگ کا سفوف ہوتا ہے ان کے خوشے مکو کے خوشوں کی طرح ہوتے ہیں -ابتدا میں سبز ہوتے ہیں یہ دانے موسم گرما میں پک کر سرخ پڑ جاتے ہیں تو ان کو پیڑ پر سے توڑ کر اوکھلی میں ڈال کر کوٹتے ہیں اور چھلنی میں چھان لیتے ہیں یہ پانی میں نہایت گھلتا ہے لکین سجی کے پانی میں ملا لینے سے ریشم اور اون رنگنے کے کام بھی آتا ہے -اس کا کیمیائی تجزیہ ہو چکا ہے اور اس کا نہایت ضروری جزو ایک بھوری سرخ کھار پائی جاتی ہے -جس کا نام روٹلی رین (ROTTLERINE ) رکھا گیا ہے -

رنگ ، سرخ - مزاج ،گرم خشک  -

مقدار خوراک  =

تین تا سات ماشہ -مقام پیدائش ،مغربی پاکستان کا کوہستانی علاقہ -کانگڑہ (مشرقی پنجاب )

بدل ،باؤ بڑنگ 

افعال و استعمال =

دہی میں ملا کر کھانے سے کرم شکم خصوصاً کیچوے ہلاک کر کے تیسرے یا چوتھے دست میں خارج کرتی ہے -قاتل و مخرج کرم شکم اور دست آور ہے -یہ دوا تین روز سے زیادہ نہ کھلائیں -زخم کو صاف کرتی ہے روغن کے ہمراہ لیپ گنج کو مفید ہے -داد اور  کھجلی تر اور خشک اور دیگر زخموں پر چھڑکتے ہیں -کان میں زخم ہو تو روغن کمیلا بتی سے کن میں لگاتے ہیں -بچوں کے سرد چہرہ کی پھنسیوں اور زخموں پر چھڑکتے ہیں -روغن میں ملا کر لگانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے (غیر سمی )


(اس کے عربی و فارسی نام قنبیل اور کنبیلا  ،اس کے ہندی نام کمیلا سے مشتق ہیں -ہندوؤں سے عربوں کو اس دوا کا علم ہوا اور عربوں کے توسط سے یہ دوا یورپ میں پہنچی )

Comments

Popular posts from this blog

Exploring the Therapeutic Potential of Jellyfish for Arthritis Relief

Did you know ? Different uses of tomatoes and How to grow tomatoes?

Health Benefits Of Turmeric